وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے واقعے میں لاپتہ افراد کو جلد تلاش کرنے اور این ڈی ایم اے ،انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریائوں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پر این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو حکام کی کاوشوں کو سراہا۔\932