ضلع مظفرآباد کی تحصیل کھاوڑہ کے نواحی علاقہ لوئر گرتھان میں واٹر سپلائی اسکیم پر تیزی سے کام جاری

جمعہ 27 جون 2025 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لوئر گرتھان میں واٹر سپلائی اسکیم پر تیزی سے کام جاری،قائد کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید اور ممبر ضلع کونسل سید یاسر گیلانی کی عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ۔ضلع مظفرآباد کی تحصیل کھاوڑہ کے نواحی علاقہ لوئر گرتھان میں واٹر سپلائی اسکیم پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ چیف آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و امیدوار اسمبلی حلقہ 5 کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید کی خصوصی ہدایت اور ممبر ضلع کونسل سید یاسر گیلانی کی ذاتی دلچسپی کے باعث پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

علاقے میں پانی کی قلت ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سید یاسر گیلانی نے واٹر سپلائی اسکیم کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے، جس کے تحت جدید پائپ لائن بچھانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسکیم علاقے کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرتے ہوئے عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اہلِ علاقہ کی جانب سے راجہ ثاقب مجید اور سید یاسر گیلانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے علاقے کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور عملی اقدامات اٹھا کر حقیقی قیادت کا ثبوت دیا ہے۔مقامی سماجی حلقوں اور عمائدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبے نہ صرف عوامی فلاح کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ قیادت پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں۔