سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ، مولانا فضل الرحمن

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور بروقت حکمت عملی بنائی جائے ، سربراہ جے یو آئی کا بیان

جمعہ 27 جون 2025 19:20

سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ، مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ،جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور بروقت حکمت عملی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ انصار الاسلام کے رضاکار فوری طور پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں تعاون کے لئے خود کو پیش کریں۔