
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخواہ میں دلچسپ صورتحال
مجموعی طور پر صرف 27 نشتیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو 30 اضافی مخصوص نشستیں مل جائیں گی
محمد علی
جمعہ 27 جون 2025
20:00

(جاری ہے)
جبکہ قومی اسمبلی میں بھی اسی قسم کی صورتحال ہو گی، جہاں عام انتخابات کے دوران سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کر پانے والی حکومتیں جماعتوں کو مزید مخصوص نشستیں مل جائیں گی، جس سے حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے تحریک انصاف کو تمام مخصوص نشستوں سے محروم کر کے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں حکمران جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اس اہم مقدمے کی 17 سماعتیں کیں۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔ جمعہ کے روز ہونے والی سماعت کے دوران، جب سینئر وکیل حامد خان، جو سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی کر رہے تھے، نے بینچ کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے تو جسٹس صلاح الدین نے خود کو بینچ سے علیحدہ کر لیا۔ تاہم عدالت نے کارروائی جاری رکھی اور بعد ازاں مختصر فیصلہ سنایا۔ اکثریتی رائے سے، عدالت نے 12 جولائی 2024 کے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس میں پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل کے ذریعے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ عدالت نے جولائی 2024 کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ متعلقہ اراکین کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت کی جائے۔ اکثریتی فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا جس سے جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، اور جسٹس علی باقر نجفی نے اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکنو نے پاکستان میں بڑی بیٹری اور جدید ڈیزائن کے ساتھ Spark 40C سمارٹ فون متعارف کروا دیا
-
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کا شمالی غزہ سے آخری رابطہ بھی منقطع کر دیا
-
پی ٹی آئی کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار
-
بڑھتی لاگت و پالیسی تبدیلیوں سے آپریشنل نقصانات میں اضافہ، گل احمد ٹیکسٹائل کا برآمدی ملبوسات کا شعبہ بند
-
امریکی وفاقی حکومت فنڈنگ میں تعطل کے باعث 'شٹ ڈاؤن‘
-
فلپائن میں طاقتور زلزلہ، درجنوں افراد ہلاک
-
میونخ: آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک
-
ٹرمپ کے امن منصوبے پر مزید مذاکرات اور وضاحت کی ضرورت ہے، قطری وزیراعظم
-
میں ایم آئی کی ایجنٹ ہوں اس لیے کل پورا دن قبرستان میں کھڑا کر دیا تھا؟
-
حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، حافظ نعیم الرحمان
-
حکومت بزرگ شہریوں کی عزت، فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ مریم نوازشریف
-
علی امین گنڈاپور کا علیمہ خان پر ملٹری انٹیلیجنس سے رابطوں کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.