محرم الحرام ،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او قصورکا دورہ پتوکی

انتظامیہ کو صفائی ستھرائی سمیت بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعہ 27 جون 2025 19:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او قصور،ڈی سی قصور نے پتوکی کا دورہ کیا اور مختلف بازاروں روٹ کا وزٹ کیاڈی سی نے پتوکی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی سمیت بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی،DPO قصور محمد عیسیٰ سکھیرا پتوکی شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے دورہ کیا ان کے ہمراہ صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع قصور،ممبر امن کمیٹی ضلع قصوررانا ممتاز علی خاں،DSP سرکل پتوکی سجاد اکبرتھے ڈی سی قصور نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اے سی پتوکی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے بہترین ناتظامات کرنے کی ہدایت کی ادھر مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے ڈی سی قصور کو سیوریج سسٹم اور پتوکی شہر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پر ڈی سی قصور نے یقین دہانی کروادی۔

متعلقہ عنوان :