Live Updates

وزارت ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، حنیف عباسی

جمعہ 27 جون 2025 20:22

وزارت ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔آنے والے دنوں میں بڑا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہاوزارت ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرز کیساتھ مل کر ریلوے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ٹرینوں میں مسافروں کیلئے سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں بڑا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ معاہدے سے وزارت ریلوے میں جدت آئے گی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ موجودہ حکومت نے بھرپور کوشش سے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات