ناظم آباد ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ ، متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 27 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعدناظم آباد ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے محکمہ باغات، ریسکیو،سینی ٹیشن اور محکمہ بی اینڈ آر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری اپنے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے عوام کو برسات میں مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج اور گڑلائنز کو رننگ کنڈیشن میں رکھنے کے ساتھ ایسی جگہوں پر خاص توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی جہاں پانی جمع ہوتا ہے اورشہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔وائس چیئرمین ناظم آباد ٹائون محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ برسات کے دوران معمول کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو، تمام محکمے الرٹ ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشا نی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :