ؔملازمین کا استحصال اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، حافظ حسین احمد شرودی

جمعہ 27 جون 2025 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل ،مولانا مفتی محمد رضا خان ،مولانا محمد عثمان پرکانی ،مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور حافظ حبیب الرحمن نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ، صوبہ بھر میں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات، خصوصا "ڈسپیرٹی ریڈکشن الانس" (DRA) میں اضافے کے مطالبے اور قائدین کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ ملازمین کا استحصال اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کوئٹہ، ملازمین کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرکے گرفتار ملازمین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور DRA کی عدم توجہی سرکاری ملازمین، بالخصوص گریڈ 1 سے 19کے ملازمین، مہنگائی کے اس دور میں اپنے الانس (DRA) میں مناسب اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

موجودہ معاشی صورتحال میں ان کا گزارا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت کی جانب سے اس مطالبے پر عدم توجہی سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کی خلاف ورزی اور احتجاج پر پابندیاں ملازمین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے قائدین کی گرفتاری اور پرامن احتجاج پر پابندیاں آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام ملازمین کے حوصلے پست کرنے اور ان کی آواز دبانے کی کوشش ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور صحت کے اداروں پر اثرات تعلیمی اور صحت کے اداروں میں ملازمین کی بنیادی سہولیات اور جائز مطالبات پر عدم توجہی سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسوں کا کام چھوڑنا اور تدریسی عمل کا متاثر ہونا براہ راست غریب عوام کو متاثر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر ان مسائل کا نوٹس لے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی ریڈکشن الانس" (DRA) میں فوری اور قابل ذکر اضافہ کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے تمام گرفتار قائدین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائیانہوں نے کہا کہ پرامن احتجاجی مظاہروں پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے اور ملازمین کو اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے کی آزادی دی جائے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ایک سنجیدہ ٹیبل ٹاک کمیٹی" تشکیل دی جائیجو ملازمین کے جائز مطالبات کو سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

اس سے نہ صرف ملازمین کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچے گا بلکہ عوامی بے چینی بھی کم ہوگی انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی ملازمین کی خوشحالی اور اطمینان سے منسلک ہے۔ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کی آواز کو سنے اور ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ بصورت دیگر، جمیعت علمائے اسلام ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔