مسلط صوبائی حکومت اور نااہل انتظامیہ کی کارکردگی صوبے کے عوام پر واضح اور عیاں ہوگئی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

جمعہ 27 جون 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں معصوم مغوی بچے مصور خان کاکڑ کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلط صوبائی حکومت اور نااہل انتظامیہ کی کارکردگی صوبے کے عوام پر واضح اور عیاں ہوگئی بیان میں کہا گیا کہ 8 مہینے سے زائد عرصہ ہو جب مصور کو اغوا کیا گیا اور اس دوران پورہ صوبہ احتجاج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے احتجاج کرتا رہا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلط صوبائی حکومت صوبے کے تمام معاملات میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہورہی ہی۰ بیان میں مغوی مصور کاکڑ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور شہید مصور کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا مانگی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :