
سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
جمعہ 27 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
امام ڈھیرئی میں 22 سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے تھے،جنہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ غالیگے کے علاقے میں سات افراد پھنسے ہوئے تھے، جہاں سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔مانیار میں بھی سات افراد کے پھنسنے کی اطلاع ملی۔پنجیگرام کے علاقے میں ایک شخص پھنس گیا جس کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔برہ باماخیلہ مٹہ میں بھی 20 سے زائد افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔پی ڈی ایم اے کے کنٹرول 1700 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا مزید برآں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچ گئی ہے جسکے تناظر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ چارسدہ اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اورتمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کوخصوصاً نشیبی اور حساس علاقوں میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دریائے کابل کے کنارے آبادیوں کو ممکنہ پانی کی سطح میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات، ریلیف کیمپوں میں خوراک، ادویات اور شیلٹر کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ عوام الناس کو غیر ضروری سفر اور خطرناک علاقوں میں گاڑیوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.