ایرانی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیاں شروع

تازہ ترین تصویروں میں کھدائی کرنے والے آلات دکھائی دے رہے ہیں،سیٹلائٹ تصاویر میں بڑا انکشاف

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں ایران کی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے 27 جون کو شیئر کی گئی سیٹلائٹ کی نئی تصویروں میں زمین کی کھدائی کرنے والے آلات ایران کے فردو جوہری تنصیب میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فردو ایران کی سب سے اہم جوہری افزودگی کی سہولت ہے، جسے حملوں سے بچانے کے لیے ایک پہاڑ کے اندر گہرائی میں دفن کیا گیا تھا اور اسے اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا تھا۔درج ذیل میں ایرانی تنصیب فردو کی سیٹلائٹ سے لی گئیں کچھ تازہ ترین تصاوریر ہیں جو اس سائٹ پر نئی سرگرمیوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔