Live Updates

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نیولی جوائن کرنے والے سپیشلٹی رجسٹرارز کیلئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

ہفتہ 28 جون 2025 14:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے مختلف شعبہ جات میں حال ہی میں تعینات ہونے والے سپیشلٹی رجسٹرارز کیلئے ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد نئے رجسٹرارز کو ادارہ کے نظام، پالیسیوں اور ذمہ داریوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ بہتر انداز میں مریضوں کی خدمت انجام دے سکیں۔

اورینٹیشن سیشن کا اہتمام ہیومن ریسورسز کے سینئر منیجر محمد یونس کی سربراہی میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نئے سپیشلٹی رجسٹرارز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور ہسپتال ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر محمد سجاد احمد آفریدی تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے آنے والے ڈاکٹروں کو خوش آمدید کہا اور ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

سیشن کے دوران سپیشلٹی رجسٹرارز کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے جدید ایچ آئی ایم ایس اور ادارہ کے مختلف شعبہ جات کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ نئے سپیشلٹی رجسٹرارز اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے اور ادارہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات