مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا،گورنر خیبر پختونخوا

صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ،پولیس کی تنخواہیں دیگر کے مقابلے میں کم ہیں،فیصل کریم کنڈی

ہفتہ 28 جون 2025 16:06

مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا،گورنر خیبر ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :