پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے پشاورشہرمیں پہلا ماتمی جلوس برآمد ، پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) محرم الحرام کے حوالے سے پشاورشہرمیں پہلا ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد ہوکر باحفاظت امام بارگاہ آغا سید مصطفی شاہ رضوی، محلہ خداداد پراختتام پذیرہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئےتھے جبکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ماتمی جلوس میں عزاداروں نےنوحہ خوانی اورماتم کرکے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ ریسکیو1122 کی جانب سے جلوس کے لئے خصوصی ٹیمیں موقع پرموجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :