پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:54

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 فیصد کرائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹر یونینز جلد اہم اور بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے، دیگر ٹیکسز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مشاورت جاری ہے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :