کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری

پاک بزنس ،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروںکو دوسری ٹرینوں میں ایڈ جسٹ کیا گیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:54

کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںقراقرم ایکسپریس لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی ،پاکستان ایکسپریس براستہ لاہور،ساہیوال کراچی ،ملت ایکسپریس فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور،ساہیوال کراچی ،رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور،ساہیوال کراچی ،کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال،لاہور راولپنڈی ،ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال،لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جبکہ کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور، ساہیوال پشاور روانہ ہوئی۔