
پیپلزپارٹی والے مریم نواز کی کارکردگی سے خوفزدہ ،مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے‘عظمیٰ بخاری
بدھ 1 اکتوبر 2025 13:54

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ کسان کی بات بھی کرتے ہیں، کسان کو امدادی قیمت آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے نہیں دی جا رہی، سندھ میں بھی کسان کو قیمت نہیں دی گئی وہاں بھی گندم پیدا ہوتی ہے، بار بار ان کے لوگ اٹھ کر کہتے ہیں پنجاب کا کسان مرگیا، سندھ کا کسان کیوں نہیں مرا ۔
انہوں نے کہا کہ ہر بات پر ٹانگ کھینچنا اور صوبے کے انتظامی معاملات میں گھسنا مناسب نہیں، کیا ہم نے کبھی پوچھا ہے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہی ہماری طرف کوئی کنفیوژن نہیں، کنفیوژن دوسری طرف ہے، سندھ میں سیلاب آیا تو ہماری حکومت نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب میں سندھ کو سپورٹ کیا، سندھ میں بہت سارے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، پنجاب میں کوئی ایسا پروگرام نہیں جو وفاق کی مدد سے چل رہا ہو۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بھی بات کی گئی کہ بیرونی امداد کیوں نہیں لی، ہم بیرونی امداد نہیں لینا چاہتے کیا کوئی زبردستی ہی پنجاب اگر 25لاکھ افراد، 21لاکھ مویشیوں کو سیلاب میں ریسکیو کر سکتا ہے تو وہ ان کی واپس آبادکاری بھی کر سکتا ہے، آپ اس اقدام کو سراہیں کہ پنجاب اپنے وسائل سے سب کچھ کر رہا ہے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ بضد ہیں کہ آپ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلائیں اور بیرونی امداد لیں، ایسا نہیں ہوسکتا، بی آئی ایس پی سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، نوازشریف کے دور میں وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کو قانونی حیثیت بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین کی بی آئی ایس پی سے مدد کی جائے، کئی کاشتکار ایسے ہوں گے جن کا بی آئی ایس پی سے لینا دینا نہیں، جو بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ نہیں ان کی ہم کیسے مدد کریں گی آپ کو بی آئی ایس پی کا کارڈ بیچنے کی سیلاب میں ضرورت محسوس ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا آپشن بالکل موجود ہوتا ہے، یہ معاملہ ہم نے شروع نہیں کیا نا اس کو ختم کرنے کی ہماری طرف سے کوئی گارنٹی ہے، اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم کیوں نہیں لیں گے، پیپلزپارٹی پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے اتحادی کے طور پر مل کر کام کرنا چاہے تو ہم حاضر ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وزیراعلی مریم نواز کی پرفارمنس سے خوف آتا ہے، یہ خوف کا شکار ہو کر الٹے سیدھے بیانات دیتے ہیں، سیزفائر دوسری جانب سے ہو جائے تو مناسب ہے کیونکہ یہ معاملہ ہم نے شروع نہیں کیا، مفروضوں پر بات کرنا نامناسب ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ملکی استحکام کیلئے یہ ضروری ہے، سندھ میں ٹرانسپورٹ کی حالت ٹھیک ہوجائے تو ہمیں خوشی ہوگی، آپ کی 17سال سے سندھ میں حکومت ہے، کارکردگی پر مقابلہ ہونا چاہیے، خوامخواہ الزام تراشی اورپرفارم کرتی حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، ان کے کچھ لوگ رہتے پنجاب میں ہیں اور سیاست کسی اور صوبے کیلئے کرتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
-
خاتون کے قتل میں سزائے موت پانے والا ہائیکورٹ سے بری
-
کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری
-
پیپلزپارٹی والے مریم نواز کی کارکردگی سے خوفزدہ ،مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے‘عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا ،17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے لاکھوں روپے لوٹنے مزید لاکھوںکی ڈیمانڈ پر جعلی عامل گرفتار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
-
مسجد کے قاری کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
غیرقانونی مویشی باڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 گائیں ضبط، 9 باڑے مسمار
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.