چنیوٹ،موٹرسائیکل بے قابو ہوکر دیوار میں لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 28 جون 2025 17:05

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چنیوٹ میں موٹرسائیکل بے قابو ہوکر دیوار میں لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق چمراں والی روڈ چک نمبر195تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 56سالہ ارشاد ولد کرم الٰہی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی 28سالہ خوشباب ولد پہلوان ساکنان بھوآنہ زخمی ہوگیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کرورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :