aانڈر-18 ایشیا کپ کے لیے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان

_انڈر-18 ایشیا کپ 3 جولائی سے چین میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 28 جون 2025 18:10

ٴْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر-18 ایشیا کپ 2025 کے لیے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاہے۔انڈر-18 ایشیا کپ چین کے شہر دازاہو میں 3 جولائی سے 13 جولائی تک کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم 30جون کو چین روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

منتخب کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفی، علی حمزہ، علی حمزدا، عامر سہیل، عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید شامل ہیں۔آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپین ملک شفقت، کوچز مختار احمد ،توثیق احمد ،مسعود الرحمن ،ویڈیو انالسٹ ابوزر امرا جبکہ فزیو عدیل اختر ہوں گے۔