حسن ابدال،سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اٹھارٹی کے درمیان ایم او یو سائن

ہفتہ 28 جون 2025 18:30

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سے سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان کی طرف سے صدر طاہر محمود دورانی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر قاضی ظہور الحق نے شرکت کی جبکہ قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی طرف سے چیئرمین خورشید ندیم ملک اور ڈائریکٹر ظفر محمود ملک نے شرکت کی۔

سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی طرف سے قاضی ظہور الحق اور قومی رحمت اللہ اللعالمین وخاتم النبیین اتھارٹی کی طرف سے ظفر محمود ملک نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے سکولز میں تربیت اور کردار سازی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سیرت اور اسوہ حسنہ سے طلبہ و طلبات کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف سیمینارز اور پروگرام کرائے جائیں گے اور اتھارٹی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

مزید فاؤنڈیشن کے تمام سکولز میں اسی مقاصد کے لیے یوتھ کلب بنائے جائیں گے۔ پلے گروپ سے لیکر بارہویں کلاس تک رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی طرف سے تشکیل کردہ نصاب پڑھایا جائے گا۔\378