عشرہ محرم الحرام ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،کمشنربہاولپور

ہفتہ 28 جون 2025 18:50

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) محرم الحرام انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے آر پی او رائے بابر علی کے ہمراہ ضلع کا دورہ کیا، حفاظتی اقدامات اور جلوسوں کے روٹس کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے مرکزی امام بار گاہوں اور جلوسوں کے روٹس، ضلعی کنٹرول روم اور سیف سٹی آفس کا دورہ کیا۔منتظمین و اراکان امن کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے محرم الحرام انتظامات بارے معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ سیکورٹی و انتظامی امور بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان،ایڈ منسٹریٹر آفیسر ریاست علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیاقت چوہان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران وحدت المسلمین کے افکار پر عمل پیرا ہواکراتجاد و اتفاق کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں انتظامیہ و پولیس کی طرف سے بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات مکمل ہیں اور جلوسوں کے روٹس کے مقامات پر صفائی،پیج ورک،لائٹنگ کے معیاری انتظامات کئے گئے ہیں۔\378