
ی*ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
/سول و پولیس افسران کے مابین موثر ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت پنجاب میں امن و امان،معاشی استحکام کو فروغ ملا۔ زاہد اختر زمان محکمہ پولیس کی بہتری، فورس کی فلاح و بہبود میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی جی
ہفتہ 28 جون 2025 19:25
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے او ر انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر افسران کے اہلِخانہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جو ایک خوش آئند اور باوقار روایت کا حصہ بنی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی پانے والے افسران سے لیڈر شپ رول کے تحت بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کی بھرپور توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروسز میں حالیہ ترقیوں کا عمل سخت جانچ پڑتال پر مبنی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سول و پولیس افسران کے مابین موثر ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت پنجاب میں امن و امان، گورننس اورمعاشی استحکام کو فروغ ملا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری، فورس کی فلاح و بہبود، اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور یہ سب اصلاحات انکے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ تقریب کے دوران سینئر پولیس افسران نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا تے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو انکی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ڈی، رائٹ منیجمنٹ پولیس، سمارٹ سیف سیٹیز اینڈ پولیس سٹیشنز موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات ہیں۔ 21ویں گریڈ میں ایڈیشنل آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں طارق رستم چوہان،خرم شکور،شہزادہ سلطان، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، سید خرم علی اور ہمایوں بشیر تارڑ شامل ہیں۔ 20ویں گریڈ میں ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر، مصطفی حمید ملک، محمد فواد الدین ریاض قریشی اورمحمد علی نیکوکارا شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز وقاص نذیر سمیت سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
-
سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی
-
اوتھل،مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
-
شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا
-
بلوچستان میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لئے ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ، وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی
-
لاہور ،بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار
-
دو یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج
-
6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کے ملزم کی ضمانت خارج ، احاطہ عدالت سے گرفتار
-
حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس
-
7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
-
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.