پ*سیف سٹی کی سائن لینگویج تربیت سے خصوصی لڑکی گھریلو تشدد سے بازیاب

ھ*خانیوال میں قوت گویائی سے محروم لڑکی کی ویڈیو کال پر فوری پولیس ریسپانس، لڑکی محفوظ ی*سیف سٹی اتھارٹی کا تربیت یافتہ عملہ خصوصی افراد کی فوری داد رسی کیلئے ہمہ وقت تیار

ہفتہ 28 جون 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی سائن لینگویج تربیت نے عملی ثبوت دے دیا، خانیوال میں ایک قوت گویائی سے محروم لڑکی کی بروقت داد رسی ممکن ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو کال کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور اشاروں کی زبان میں بتایا کہ اسے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ گھر والوں نے اسے کمرے میں بند کر کے زد و کوب کیا۔

(جاری ہے)

سیف سٹی کے تربیت یافتہ افسران نے اشاروں کی زبان کے ذریعے معاملہ سمجھا اور فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا۔پولیس نے والدین اور لڑکی کے درمیان صلح بھی کروائی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق اب خصوصی افراد ویڈیو کال، ویمن سیفٹی ایپ اور سیف سٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

سیف سٹی میں سائن لینگویج جاننے والا تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ خصوصی افراد کی شکایات کو مؤثر انداز میں سنا اور فوری کارروائی کی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ سائن لینگویج تربیت سے پولیس رسپانس مزید بہتر ہوا ہے، اور خصوصی افراد کے تحفظ کیلئے یہ ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :