Live Updates

حکومت بلوچستان گرینڈالائنس کے قائدین کو رہا ،جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے، محبوب علی ترین

ہفتہ 28 جون 2025 20:10

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گرینڈ الائنس ضلع اوستا محمد کے آرگنائزر محبوب علی ترین جنرل سیکریٹری عبداللہ پندرانی ڈپٹی آرگنائزر معشوق علی جمالی محمد عثمان عمرانی صادق علی جمالی جاوید احمد سومرو امجد علی سومرو و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس نے اپنی چارٹر آف ڈیمانڈ بجٹ سے 3 مہینے پہلے صوبائی حکومت کو پیش کی اور مختلف ٹائم میں حکومت وقت کو یاد دہانی کرائی گئی مگر حکومت نے کہا آپ کے تمام مطالبات جائز ہے انشاء اللہ متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے گی گرینڈ الائنس 33 تنظیموں پر مشتمل ہے جن کے مختلف احتجاج کے مراحل ہیں جس میں ہاتھوں میں سیاہ پٹیاں باندھنا ریلی ٹوکن احتجاج اور پریس کانفرنس اور بھوک ہڑ تالی کیمپس اور قانونی آئینی طریقہ کار اپنایا گیا مگر حکومت نے وعدے کیئے وہ بھی ٹی وی کیمرے کے سامنے پھر حکومت اپنی وعدوں سے چند گھنٹوں میں انحراف کرلیا جس کے بعد ملازمین سڑکوں پر آئے جن پر میڈیا نے بھی دیکھا کہ حکومت نے محنت کش با شعور اور پر امن ملازمین پر تشدد کیا وہ دن ملازمین کے لیے سیاہ دن تھا اس دن ملازمین کے جذبے کو نہیں بلکہ ملازمین کی ہڈیاں توڑی گئیں مگر حکومت کا ظلم ختم نہیں ہوا اور مذاکرات کے لیے قائدین کو بلا کر انہیں گرفتار کیا گیا ملازمین کس کو اپنی فریاد اور درد سنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے اور ملازمین پر ہونے والے تشدد کی آزادنہ تحقیقات کی جائے اور 30 پرسنٹ DRA کو فل فور منظور کیا جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات