ڑ*جی ٹی اے آئینی ژوب صدر حسن حقیار کو رہا کیا جائے، سمیع اللہ خان مندوخیل

ًبلوچستان بھر کے ملازمین رہنماوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ گرفتاریوں کی مزمت کرتے ہیں، اتحاد نوجوانان ژوب

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) اتحاد نوجوانان بلوچستان ضلع ژوب ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں ضلع ژوب جی ٹی اے آئینی صدر حسن حقیار کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہیبلوچستان صوبائی محکموں کے ملازمین پر کوئیٹہ میں آنسو گیس شیلنگ و لاٹھی چارج گرفتاریوں کی سخت مزمت کرتے ھوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی و ن لیگ کی مشترکہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ملازمین کی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے ملازمین کے مسائل کو بزور طاقت دبانے سے صوبائی محکموں میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ ہے صوبائی ملازمین کی بلاجواز گرفتاریاں صوبائی حکومت کی ناکامی اور سیاسی بصیرت کے فقدان کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

جمہوری دور حکومت میں عوام ریاستی ملازمین پر لاٹھی چارج نہیں ان کی مطالبات کو دلیل کے ساتھ سننے اس پر عملدرآمد کرنے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔صوبائی حکومت مکالمے کا راستہ اختیار کریں ملازمین کے آئینی مطالبات پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے صوبائی ملازمین کا مطالبات کے حق میں تحریک آئینی دائرے میں ہے اسے دبانا غیر جمہوری عمل ہے صوبائی حکومت فوری طور پر افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں۔ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔