پولیس تھانہ منجھو شوری کی اہم کارروائی دوران چیکنگ جی ایل آئی کار سے بھاری مقدار میں مضر صحت پان پراگ برآمد دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

Qڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) پولیس تھانہ منجھو شوری کی اہم کارروائی دوران چیکنگ جی ایل آئی کار سے بھاری مقدار میں مضر صحت پان پراگ برآمد دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل تمبو خاوند بخش کھوسہ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران بلاک ریڈ باری موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے GLI کار سے 20 پلاسٹک کی بوریاں برآمد کرکے ملوث ملزمان احسان علی مغیری اور مراد علی میرجت کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔