iہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بنیادی کونسلوں کے انتخابات

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں بنیادی کونسلوں کے انتخابات مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ انتخابات میں مافتی بنیادی کونسل حلقہ 15 کے گیارہ امیدواروں اور ناصر آباد بنیادی کونسل حلقہ 16 کے چودہ امیدواروں میں مقابلہ ہوا جبکہ مومن آباد بنیادی کونسل حلقہ 14، بنیادی کونسل حلقہ 12 اور بنیادی کونسل کاسی روڈ القریش یونٹ کے کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

انتخابات میں پارٹی کے تمام ممبران اور عہدیداران نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ انتخابات مکمل ہونے کے بعد رکن الیکشن کمیٹی فدا حسین ہزارہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ، رکن مرکزی کونسل عبدالعلی، سیکرٹری ضلع کوئٹہ ذاکر حسین، ڈپٹی سیکرٹری ناظر چنگیزی، عبدالاحمد، سیکرٹری حلقہ کونسل اسحاق علی اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھی. کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما مرزا حسین ہزارہ نے نہایت احسن طریقے سے انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی اور تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام پارٹی کارکنان پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی. انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کثیر تعداد میں امیدواروں کی شرکت خوش آئند بات ہے ہم تمام امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ انھوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پارٹی انتخابات حقیقی جمہوریت اور جمہوری ماحول کی نشانی ہے جو پارٹی کے ہر رکن کو خدمت کیلئے یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بطور تنظیم اجتماعی طور پر حالات کا مقابلہ کرنا ہے اس لئے کارکن بھرپور طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد اور قیادت کی استقامت کے نتیجے میں پارٹی ہزارہ قوم کی نمائندہ اور کوئٹہ کے شہریوں کیلئے مثالی جماعت ہے۔

ہمیں اپنے کارکنوں کے اخلاص اور انکے پارٹی کیساتھ وابستگی پر فخر ہے۔ پارٹی قیادت نے کوئٹہ شہر میں بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کر کے پارٹی کے امن محبت بھائی چارہ کے نعرے کو عملی جامعہ پہنایا۔ پارٹی میں تمام اقوام اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی موجودگی نے پارٹی کو تمام اقوام کا گلدستہ بنایا ہوا ہے۔ اس موقع پر بنیادی کونسلوں کے نو منتخب شدہ صدور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رہنماوں نے اتوار کے دن ہزارہ ٹان بنیادی کونسلوں کے انتخابات میں کارکنوں کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی ہدائت کی۔