ّمحرم الحرام کے کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، عاشق حسین ہزارہ

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی سی آفس کی میٹنگ میں ہونے والی باتوںپر عمل نہیں کیا جارہا محرم الحرام کے کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے جبکہ دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے گیس کی رات 10 بجے ہونے والی لوڈ شیڈنگ مجالس عزاء کی ٹائم پر ہے جس وقت نذر و نیاز کے اہتمام کا وقت ہوتا ہے جس سے امام بارگاہ انتظامیہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ محرم الحرام میں ہونے والی بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے تاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزا داروں کی مشکلات کم ہوسکیں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے بھی تاکید ہے۔