
ذ* بلوچستان میں تعلیمی معیار اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم
!بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن (BAEC) اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (AKU-EB) کے درمیان تعاون پر مبنی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا
ہفتہ 28 جون 2025 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2008 سے جو ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار تھے، انہیں اس مالی سال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
ہزاروں بند اسکول دوبارہ فعال کیے گئے ہیں، ہزاروں اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے، اور تمام سطحوں پر میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم کو صرف عمارتوں اور داخلوں تک محدود نہیں سمجھتے، بلکہ ہم سیکھنے کے حقیقی نتائج کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کی اور عالمی بینک کے ٹیم اور تکنیکی و مالی معاونت کر انکا کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں بلوچستان کی معاونت جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان کے ترقیاتی اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے تمام ٹیم ممبرز کو مبارکباد بھی دی کی انہوں نے اس اہم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے جو جدید، شفاف اور معیاری امتحانی نظام متعارف کروایا گیا ہے، وہ صرف BAEC کے لیے نہیں بلکہ پورے صوبے کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا جس کی بدولت آئندہ تعلیمی منصوبہ بندی میں بہتری آئے گی اور بچوں کی تعلیمی صلاحیت کو جانچنے کے لیے سائنسی بنیادوں پر فیصلہ سازی ممکن ہو سکے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر رحمت صالح بلوچ نے اس پراجیکٹ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایجوکیشن اور صحت کے محکموں کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے متاثرہ اضلاع میں فنڈز دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم اور صحت کو لابز سے پاک کرنے کی ضرورت ہے اور جو اپنی جائے تعیناتی پر حاضر نہیں پایا جائے اسکو سزا دینی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ نیڈ اسسمنٹ کی ضرورت پر اسکولوں میں مسنگ فیسلٹیز کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامنیشن کمیشن میر نظام مینگل نے کہا کہ یہ پروگرام BAEC کی ایک نئی اور مضبوط پیشہ ورانہ شناخت کی شروعات ہے بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ جیسے معیاری منظم اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے تکنیکی اور دیگر عملی مراحل میں بھرپور تربیت کا موقع حاصل ہوا جیسے کہ پری اسسمنٹ ، بلومز ٹیکزمنومی کا موثر استعمال ، ائٹم ڈیولپمنٹ اور ائٹم ریویو، سائنٹیفک سیمپل سلیکشن، اسسمنٹ کی فیلڈ میں انجام دہی، ڈیٹا اینالسز اسٹیک ہولڈرز رپورٹ جنریشناور دیگر سائنسی جدید تقاضوں جیسے عوامل کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا ، انہوں نے اغا خان ایگزامنیشن بورڈ کے ماہرین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکی پیشہ ورانہ آمور کی بھی تعریف کی۔ تقریب میں اسپیشل سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن عبدالسلام اچکزئی، ڈائریکٹر اسکولز محمد اختر کھیتران ، آغا خان یونیورسٹی کی وائس پرووسٹ ڈاکٹر انجم ہلائی، ڈائریکٹر اغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ حنیف شریف، بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے پراجیکٹ اسپیشلسٹ ذوالفقار خان ماہرین تعلیم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا مقصد بلوچستان کے طلبا کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر طور پر جانچنے کے لیے ایک جدید، سائنسی اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ نظامِ امتحانات کو فروغ دینا تھا۔ چار مرحلوں پر مشتمل اس تربیتی عمل میں اساتذہ اور امتحانی عملے کو نہ صرف اعلی معیار کے امتحانات تیار کرنے کی تربیت دی گئی، بلکہ جائزہ، تجزیہ، اور عملی اطلاق جیسے اہم پہلوں پر بھی توجہ دی گئی۔ منصوبے کے نمایاں نتائج میں گریڈ چہارم اور ہشتم کے لیے ایک جامع اسیسمنٹ فریم ورک اور بیک گرانڈ کوئسچنائر کی تیاری شامل ہے، جو نہ صرف نظام سطح پر جائزوں کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا بلکہ کلاس روم سطح پر تدریس اور سیکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنائے گا۔ علاوہ ازیں، سوالات کے ایک منظم بینک کی تشکیل، پانچ اضلاع میں پائلٹ ٹیسٹوں کا انعقاد، اور OMR شیٹس اور جدید ڈیٹا پروسیسنگ سافٹ ویئر کے استعمال نے امتحانی نظام کو مزید شفاف، مثر اور تیز تر بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ شرکا نے اس منصوبے کی عملی نوعیت کی تعریف کی اور اسے صرف ایک نظریاتی مشق نہیں بلکہ ایک تجرباتی تربیت قرار دیا جس نے جائزہ کے بنیادی اصولوں جیسے درستگی، شفافیت، اور مقامی مطابقت کو حقیقی تناظر میں سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔یہ اشتراک، جو تکنیکی مہارت اور مقامی ضروریات پر مبنی نقطہ نظر کو یکجا کرتا ہے، بلوچستان میں پائیدار اور شواہد پر مبنی تعلیمی اصلاحات کے لیے ایک مضبوط مثال قائم کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ماہرین کو شیلڈ اور اسناد سے نوازا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.