پنجگور، چوروں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں آئے روز لوٹ مارے سے تنگ آ چکے ہیں ، گاڑی ڈرائیور

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

, پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) پنجگور چیدگی بارڈر آنے جانے والے گاڑی ڈرائیور نے کہا ہے کہ ہم چوروں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں آئے روز لوٹ مارے سے تنگ آ چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سوراپ سے تسپ کے قریب ٹوٹے ہوئے برجوں مقام پر ہر روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار چوروں چھپ کر ہمیں لوٹ رہے ہیں ہر روز ڈرائیور اپنی موبائل فون نقدی سے محروم ہیں کسی قسم کا کوئی تحفظ نظر نہیں آتا اسی روڑ پر لیویز فورس کا ایک چیک پوسٹ دستک کے مقام پر قائم ہے جو زمیاد گاڑی والوں سے فی گاڑی ایک ہزار روپے بھتہ وصول کررہا ہے لیکن گاڑی والوں کی جان و مال کی کسی قسم کی تحفظ کے زمہ دار نہیں ہے گاڑی ڈرائیور نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کمشنر مکران اس کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :