Live Updates

رابطہ عالم اسلامی کی فلسطینیوں پر تشدد وحملوں کی مذمت

عالمی برادری پنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اسرائیلی حملے رکوائے،بیان

اتوار 29 جون 2025 11:05

قاہرہہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)رابطہ عالم اسلامی نے فلسطینیوں کے لیے قائم پناہ گزین کیمپوں پر مسلسل اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے ان پر تشدد کارروائیوں کو اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ اور معیت میں یہودی آباد کاروں کے ذریعے کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی اور جارحیت کی بڑی مثال کا ایک حصہ قرار دیا۔

سکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی جو مسلم دانشوروں کی تنظیم کے بھی سربراہ ہیں۔ ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف یہ پر تشدد اور گھنانے جرائم قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کفر ملک نامی گاں پر یہودی آباد کاروں کے تازہ حملے کی بطور خاص مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا یہ ایک وحشیانہ حملہ تھا اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا بدترین پامالی تھی۔پورے عالم اسلام کی اس نمائند تنظیم نے اس پر تشدد سلسلے کو رکوانے کے لیے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اسرائیلی حملے رکوائے۔ کیونکہ اسرائیلی قبضہ مسلسل فلسطینی عوام کے وقار اور حقوق کی بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات