شیفالی جری والا کی آخری ایکس پوسٹ نے ہلچل مچا دی

اداکارہ شیفالی جری والا کے اچانک انتقال کی خبر نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

اتوار 29 جون 2025 11:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کانٹا لگا گرل شیفالی جری والا پراسرار طور پر چل بسیں، اب ان کی آخری ایکس پوسٹ کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں جو ان کے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کے بارے میں تھی۔اداکارہ شیفالی جری والا کے اچانک انتقال کی خبر نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اداکارہ 2002 کے مشہور زمانہ میوزک ویڈیو کانٹا لگا میں کام کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی جاتی ہیں، موت کے وقت وہ صرف 42 سال کی تھیں۔

اگرچہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شیفالی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم حکام کی جانب سے موت کی سرکاری وجہ ابھی تک بیان نہیں کی گئی ہے۔ایک بیان میں ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ ہمیں اس بارے میں رات 1 بجے اطلاع ملی، شیفالی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال بھیج دی گئی ہے، شیفالی کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اگر شیفالی کے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبریں سچ ہیں، تو یہ بات ان کی آخری ایکس پوسٹ کو اور بھی زیادہ چونکا دینے والا بنا دیتی ہے۔

شیفالی کچھ عرصے سے ایکس پر غیر فعال تھیں اور ان کی آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی، یہ تاریخ 2021 میں سدھارتھ شکلا کی تیسری برسی کی تھی، جن کی موت 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔اس پوسٹ میں صرف شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہائوس کی ایک تصویر ہے جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا۔اس سیزن میں سدھارتھ نے ٹرافی جیتی تھی، جبکہ شیفالی نے وائلڈ کارڈ مدِمقابل کے طور پر اپنی پہچان بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :