Live Updates

برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیئے

اتوار 29 جون 2025 11:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)ریپ گانے والے Kneecap گروپ نے فلسطین کی حمایت میں اور گلوگار Bob Vylan نے مرگ بر اسرائیلی فوج کے نعرے لگائی-برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے کانسرٹ کے دوران فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔

نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں گے۔رپورٹ کے مطابق گلاسٹنبری فیسٹیول میں ہی ریپ گلوکار Bob Vylan نے بھی فلسطین کو آزاد کرو (free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج کے نعرے لگائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات