اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں پر حملہ کرنے والے 6 یہودی آباد کار گرفتار

ملزمان فوجیوں پر باقاعدہ حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کی اور انہیں گالیاں دیتے رہے،اسرائیلی فوج

اتوار 29 جون 2025 11:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)قبضہ مغربی کنارے میں جہاں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی عوام پر مشترکہ طور پر اور الگ الگ عام طور پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مگر یہ بالکل منفرد واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں بے قابو یہودی آباد کاروں نے اپنی اسرائیلی فوج پر بھی حملہ کیا اور پتھرا کر کے فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ صرف دونوں طرف کے لوگوں کو منتشر کرنے گئے تھے۔ فوجیوں پر باقاعدہ حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کی اور انہیں گالیاں دیتے رہے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے علاقہ بٹالین کمانڈر پر بھی حملہ کیا اور اسے زدو کوب کیا۔ بالآخر اسرائیلی فوج انہیں منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔۔نیز 6 یہودی آباد کاروں کو گرفتار بھی کر کے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔