لاہور‘ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی

16 سالہ مہرین 2 روز سے لاپتا تھی اور اسکے اغواکامقدمہ بھی درج تھا: ترجمان ڈولفن فورس

اتوار 29 جون 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)لاہور کے علاقے باٹا پور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی بی آربی نہر میں کود گئی۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والی 16 سالہ مہرین 2 روز سے لاپتا تھی اور اس کے اغواکامقدمہ بھی درج تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لڑکی گھریلو حالات سے تنگ تھی، اس نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار ندیم نے نہر میں کود کر لڑکی کی جان بچالی۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے لڑکی کوبچانے والی ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینیکا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :