صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓہمارے سروں کے تا ج ہیں‘ سنی علما ء کونسل

صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓ میں سے کسی ایک کی بھی تو ہین کرنا بد ترین اسلام دشمنی ہے‘حافظ حسین احمد

اتوار 29 جون 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓہمارے سروں کے تا ج ہیں،سنی علماء کونسل محرم کے ایام میں سیدنا فاروق اعظمؓ ،سیدنا حسنؓ سیدنا حسین ؓ کے پیغام کو عام کرے گی ،محرم میں قیام امن کیلئے علما ء منبرو محراب کے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام معاشرے میں رواداری کا درس دیتا ہے اور غلط بات کی نشاندہی کر نا اسلام کی تعلیمات ہیں،محرم الحرام میں قیام امن کے لیے ہر شہری اپنابنیادی کرداراداکرے ملک دشمن قوتیں ہماری یکجہتی اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انبیا ئے کرام، اصحاب رسولﷺ ، ازواج مطہراتؓ اور اہل ِبیت اطہارؓکے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے اور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کر یں اور جو شخص صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین کرے انتظامیہ اس شخص کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :