وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی،جنگلی جانوروں و پرندوں کو قبضہ میں رکھنے والے17 ملزمان گرفتار

اتوار 29 جون 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) سینیئر وزیرمریم اونگ زیب اورسیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجرمبین الہی کی قیادت میں صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی کے لیے کریک ڈائون جاری، وائلڈ لائف رینجرز ملتان ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان نے بلا لائسنس جنگلی جانوروں و پرندوں کو قبضہ میں رکھنے والے17 ملزمان کو گرفتار کر کے 14کو دولاکھ جرمانہ عائد جبکہ3 کیس عدالت کو بھیجے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بلا لائسنس جنگلی پرندوں کو رکھنے والے 2 ملزمان کو 20ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا ،اسی طرح کی دیگر کارروائیوں میں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز مظفرگڑھ اور ڈی جی خان نے بلا لائسنس رکھے گئے شکاری کتوں, جنگلی پرندوں اور جنگلی سوروں کی پاداش میں 15 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 شکاری کتے اور 4 سور برآمد کرلیے اور ملزمان کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے12 کو 1 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا اور جنگلی سور قدرتی ماحول میں آزاد کردیئے جبکہ 3 کیس مقامی عدالت کو بھیجے گئے جن پر کارروائی جاری ہے ۔