جی سی سی کے شہری کسی بھی وقت عمرہ کرسکتے ہیں،سعودی حکومت

مسجد نیویﷺ روضہ شریفہ میں حاضری کیلیے نسک ایپ کے اپائنمنٹ ضروری ہے،بیان

اتوار 29 جون 2025 14:25

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسلکے شہری کسی بھی وقت عمرہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ جی سی سی شہریوں کیلییعمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزات کا کہنا تھا کہ مسجد نیویﷺ روضہ شریفہ میں حاضری کیلیے نسک ایپ کے اپائنمنٹ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :