مردان، کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ ریاض کا پہلے رابطہ سیشن کی تکمیل پر این آئی ایچ ٹیم کو خراج تحسین

اتوار 29 جون 2025 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان میں صحت عامہ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر روبینہ ریاض نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ٹیم کو پہلے رابطہ سیشن اور 24ویں کوہوٹ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹر مصور اور ڈاکٹر ارسلان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صرف پانچ دنوں میں نہایت تفصیل سے شرکاء کو قیمتی معلومات فراہم کیں اور "ون ہیلتھ" کے تحت سرویلنس سسٹم کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر روبینہ نے تمام فیسلیٹیٹرز اور مینٹورز کی دلچسپی، خلوص، اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن ہماری پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں حاصل ہونے والی مہارتوں کو ضلع مردان میں پوری لگن کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جس سے صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مردان مستقبل میں بھی این آئی ایچ اور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا خواہاں ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :