
ملک میں ڈیجیٹل بینکاری خدمات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ، ٹرانزیکشنز کا حجم اور مالیت بھی بڑھ گئی
اتوار 29 جون 2025 15:35

(جاری ہے)
موبائل بینکاری ایپس، برانچ لیس بینکاری والٹس اور ای منی والٹس سمیت موبائل ایپ پر مبنی پلیٹ فارموں سے مجموعی طور پر27 ٹریلین روپے مالیت کی 1686 ملین ٹرانزیکشنز کو پراسس کیا گیا جو حجم میں 16 فیصد اور مالیت میں 22 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈیجیٹل بینکاری خدمات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ کے استعمال کنندگان بڑھ کر 22.6 ملین (7فیصد اضافہ)، ای منی اور برانچ لیس بینکاری والٹس کے استعمال کنندگان کی تعداد بالترتیب بڑھ کر 5.3 ملین (12 فیصد اضافہ)اور 68.5 ملین (6فیصد اضافہ)جبکہ انٹرنیٹ بینکاری استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14.1 ملین(7فیصد اضافہ)تک پہنچ گئی۔گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں ای کامرس ادائیگیوں کا حجم 40 فیصد اضافے سے بڑھ کر 213 ملین تک پہنچ گیا جن کی مالیت 34 فیصد اضافے سے 258 ارب روپے رہی۔ ای کامرس ادائیگیوں میں ڈیجیٹل والٹس کا حصہ سب سے زیادہ تھا جو مالیت کے لحاظ سے 94 فیصد (199.1 ملین)رہا جبکہ کارڈ پر مبنی آن لائن ادائیگیوں کا حصہ صرف 6 فیصد (13.5ملین)تھا۔ ان سٹور خریداریوں میں 179,383 پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے 140,861 مرچنٹس نے 550 ارب روپے (8 فیصد زائد)مالیت کی 99 ملین (12 فیصد زائد)ٹرانزیکشنز کو پروسیس کیا۔ مزید برآں کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کو قبول کرنے والے مرچنٹس نے 61 ارب روپے مالیت کی 21.7 ملین ٹرانزیکشنز کو پروسیس کیا۔اسٹیٹ بینک کے تحت آپریٹ کیے جانے والے راست(فوری نظام ادائیگی)اور آر ٹی جی ایس(ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ)جیسے ادائیگی کے نظاموں نے ملک میں ڈیجیٹل ادئیگیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔فوری ادائیگی کے نظام راست نے سہ ماہی کے دوران 8.5 ٹریلین روپے مالیت کی 371 ملین ٹرانزیکشنز پروسیس کیں جس سے ٹرانزیکشنز کا مجموعی حجم راست کے آغاز سے اب تک 1.5 ارب اور اس کی مالیت 34 ٹریلین روپے تک پہنچ چکی ہے۔آر ٹی جی ایس کے ذریعے بڑی مالیت کی 8.5 ملین ادائیگیاں کی گئیں جن کی مالیت 347 ٹریلین روپے بنتی ہے۔ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقلی اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی کے اقدامات کا حصہ ہے اور اس میں بینکوں، فن ٹیکس اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی مربوط کوششیں بھی شامل ہیں۔جیسے جیسے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہورہا ہے، سٹیٹ بینک مالی شمولیت کے فروغ اور تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے ادائیگیاں مزید بہتر بنانے کے متعلق پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،خواجہ آصف
-
490افراد خیبرپختونخوا میں سیلاب کی نذر ہوئے، متاثرین کا ازالہ کررہے ہیں،علی امین گنڈ اپور
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
مودی کی آبی دہشتگردی اور حکومتی غفلت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حلیم عادل شیخ
-
ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
آزمائش اور تکلیف کی گھڑی میں نبی اکرمؐکی رحمت کے سائے کے طلبگار ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
-
ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات
-
محبتِ رسول ﷺنجات کا ذریعہ، حسد و جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہیں، گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کے زیر اہتمام 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹے روز بھی محفل کا انعقاد
-
وزیرہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ
-
صوبائی وزیر بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ،متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا
-
سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.