سرگودھا میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی

رقبہ کے کھیوٹ بلاک کر کے مقدمات درج کئے جائیں گے اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کو کسی قسم کی یوٹیلیٹی سروسز مہیا نہ ہوں گئیں

اتوار 29 جون 2025 16:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سرگودھا میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کے ساتھ رقبہ کے کھیوٹ بلاک کر کے مقدمات درج کئے جائیں گے اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کو کسی قسم کی یوٹیلیٹی سروسز مہیا نہ ہوں گئیں۔زرائع کے مطاب لو کمشنرکی زیر صدارت اجلاس میں میونسپل کارپوریشن،سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلع کونسل کے علاقوں میں منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن، ایس ڈی اے اور ضلع کونسل کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کا ازسرنو سروے کر کے کنڈونیشن فیس کا جائزہ لے گا اور وصولی کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کیے جائیں اور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عام شہری ان سکیموں کے ہاتھوں مالی نقصان سے بچ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کا تفصیلی سروے کیا جائے تاکہ کسی سکیم میں سرکاری اراضی شامل نہ ہو۔

کنڈونیشن فیس کا دوبارہ جائزہ لے کر کمی بیشی کو پورا کروایا جائے۔غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کی جائے،مقدمات درج کئے جائیں اور کھیوٹ بلاک کیے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ منظور شدہ سکیموں میں تمام متعلقہ محکمے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کو کسی بھی قسم کی یوٹیلیٹی سروسز نہیں دی جائیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :