
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرراولپنڈی کی زیر صدارت ووٹر ایجوکیشن کے لئے آگاہی سیمینار
اتوار 29 جون 2025 16:50
(جاری ہے)
ووٹ کے اندراجات اور تبدیلی کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انتخابی فہرستوں کی تیاری اور الیکشن کے دن ہونے والے تمام مراحل سے طلباء/ طلبات کو مطلع کیا گیا۔
مزید یہ کہ طلباء/ طلبات کو ڈسٹرک الیکشن کمشنر راولپنڈی ذیشان خان نے تفصیل سے آگاہ کیا کہ کیسے 18 سال کی عمر پوری ہونے پر جب کوئی شخص اپنا شناختی کارڈ بنواتاہے تو نادرا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خودکار نظام کے تحت ووٹ کا اندراج ہوجاتا ہے اورمزید یہ کہ کوئی ووٹراپنا ووٹ موجود ووٹر لسٹوں میں کیسے چیک کرسکتا ہے یا کسی غلطی کی صورت میں کیسے صحیح کرواسکتا ہے۔ اس موقع پراس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ انتخاب کے عمل میں شمولیت کو یقینی بنا کر ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ طلباء/ طلبات اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اورکسی مخصوص فرد کے بجائے ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو معاشرتی اورقومی بہتری کے لئے کام کرتے ہوں اس کے علاوہ شرکاء نے طلباء/ طلبات کو انتخابی عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اختتام پر طلباء/ طلبات کے مختلف سوالات کا مختصر اور جامع جوابات دیئے گئے اور اس سیمینار میں بھرپور شرکت پر سکول پرنسپل، سٹاف اور طلبا کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور آئندہ بھی ایسے آگاہی سیمینارمنعقد کرنے کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔\378مزید قومی خبریں
-
بیوی، بچیوں اور ساس پر تیزاب پھینکنے والا شخص پنجاب پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
-
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
-
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.