کمشنر آفس راولپنڈی میں زرعی ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس

اتوار 29 جون 2025 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) کمشنر آفس راولپنڈی میں زرعی ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل کمشنر ریونیو مسعود بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، لائیوسٹاک، واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ، پیسٹی سائیڈز کوالٹی کنٹرول سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ اٹک، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنرز کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد سال 2024-25 کے لیے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کے مختلف ونگز کو دیے گئے اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسان کارڈ اسکیم کے تحت ضلع راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں قائم PKC ڈسٹری بیوشن مراکز کی تعداد 22 ہے۔

(جاری ہے)

اسکیم کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 23070 کسان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو کہ 88 فیصد ہدف کی تکمیل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 12 جون 2025 سے اب تک 1943 کسان کارڈ ہولڈرز نے مراکز کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ضلع اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ کے کسانوں کو 523 ٹریکٹرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ گندم پیداوار مقابلے اور زرعی انٹرن شپ پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جہاں انٹرنز فیلڈ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو مسعود بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحات کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فصلوں کو ترجیح دی جائے جو کسانوں کو زیادہ پیداوار دے سکیں، اور انہیں بطور ترغیب یا سبسڈی پر کسانوں کو فراہم کیا جا ئے۔\378

متعلقہ عنوان :