محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے تھرپارکر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

اتوار 29 جون 2025 18:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھرپارکر پولیس اور رینجرز کا امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں مٹھی شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس تھرپارکر کے ایس ایچ او مٹھی، چیلھار، اسلام کوٹ انچارج سی آء اے، انچارج ڈی آء بی ، انچارج ٹریفک متعلقہ افسران اور سپاہ سمیت رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس مٹھی سے کشمیر چوک، ٹرمینل مٹھی، شاھی بازار ، ایسٹ بجیر محلہ مٹھی اور پورے شہر کا چکر لگا کر واپس ایس ایس پی آفس ضلع تھرپارکر پر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کے دوران 10 محرم الحرام کو ہونے والے مرکزی جلوس مٹھی کے روٹ کا بھی مکمل جائزہ لیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام الناس میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔ مزید شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع تھرپارکر پولیس اور LEAs شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی ہوئے ہے اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔\378