Live Updates

g اے آئی پی اس ایشیا کی26ویں کانگر س کی تیاریاں مکمل

- ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی 26ویں کانگرس میں28ممالک سے جرنلسٹس شرکت کررہے ہیں

اتوار 29 جون 2025 19:15

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)ہانگ کانگ میں اے آئی پی اسی ایشیا کی26ویں کانگر س کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہانگ کانگ ، ہانگ کانگ سپورٹس پریس ایسوسی ایشن نے ہانگ کانگ کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی اے آئی پی ایس ایشیا کی ہونے والی 26ویں کانگرس کی تیاریان مکمل کر لی ہیںً 30 ممبر ممالک میں سے توقع ہے کہ28ممبرز اس تاریخٰ کانگرس میں شرکت کریں گے۔

کانگرس کا انعقاد شہر کے وسط میں واقع فائیو اسٹا ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں کانگرس کے شرکاء کے لئے بہترین بندوبست کیا گیا ہے۔کانگرس سے قبل افتتاحی تقریب30 جون کی صبح اسی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس سے اے آئی پی ایس کے صدر جیانی مرلو ، اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر ہی دون جنگ، حکومتی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خطاب کریں گے اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دن شام کو لیجنڈ آف اے آئی پی ایس ایشیا کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے ان سینئر ترین سپورٹس جرنلسٹس کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا جنہوں نے اپنی ساری زندگی سپورٹس جرنلزم کے لئے وقف کر دی۔یکم جولائی کو منعقد ہونے والے کانگرس اجلاس میں مختلف امور باالخصوص ایشیا میں سپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ۲۰۲۶ میں ہونے والی کانگرس کے لئے شہر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات