حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے

اتوار 29 جون 2025 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لییگیس کے فکسڈ چارجز 400 سیبڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونیکی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق روٹی تندور،کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔اوگرا ترجمان نے بتایا کہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اورانڈسٹری کے لییگیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :