Live Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح

ایم کیو ایم اب بھی سمجھتی ہے کہ کراچی میں ان کا میئر ہے، شاید اسی وجہ سے آج بھی شہر میں ان کے دور کی بدانتظامی کے اثرات موجود ہیں،شرجیل میمن

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:55

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب بھی سمجھتی ہے کہ کراچی میں ان کا میئر ہے، شاید اسی وجہ سے آج بھی شہر میں ان کے دور کی بدانتظامی کے اثرات موجود ہیں، پنجاب میں اس وقت کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، وہاں کی حکومت کو تنقید کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے،جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے، ہمیں کسی نے تین سو ارب نہیں دیے، جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت پیش کرے، مخالفین تنقید تو کرتے ہیں مگر خود کوئی عملی کام نہیں کرتے۔

ہمارے منصوبوں پر وہ عدالتوں تک چلے جاتے ہیں لیکن ہم عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب کے دوران نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خود لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں لے کر گئے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی حالتِ زار بیان کی جا سکے، ہماری حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے ہیں، جو عوامی خدمت کی ایک تاریخی مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے جدید ٹریمپولین پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے کراچی میں منافقوں کے دباؤ کے باوجود کام کروا کر دکھایا ہے، نیو کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کے علاقے میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کے جذبے کے ساتھ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھے گی، ہم نیک نیتی کے ساتھ شہر کے تفریحی مقامات پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ شہریوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں، انہی اقدامات کے تسلسل میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں سفاری پارک ویران ہو چکا تھا، یہاں کوئی سہولیات موجود نہیں تھیں، لیکن گزشتہ دو برسوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جو کام کیے، ان کے مثبت نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔

آج سینکڑوں فیملیز چھٹی کے دن سفاری پارک کا رخ کرتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے عوام بلدیہ عظمیٰ کراچی کی محنت اور منصوبہ بندی پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے دو دیگر مقامات پر بھی ٹریمپولین پارکس موجود ہیں لیکن سفاری پارک میں فراہم کی جانے والی سہولیات بہترین معیار کی ہیں اور عوام کو مناسب نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارکوں میں نشہ آور افراد یا شادی بیاہ کی تقریبات نہ ہوں بلکہ یہ مقامات خالصتاً فیملیز اور بچوں کے لیے تفریحی مراکز بنیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کراچی میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور یہ اقدامات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس شہر کی خدمت اسی طرح جاری و ساری رکھے گی، اس موقع پر انہوں نے فریئر ہال میں جاری صوفیانہ کلام اور قوالی کی تقریب کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، شہری ثقافتی سرگرمیوں میں بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں، بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال فریئر ہال کی تقریب میں شریک ہوں گے تاکہ کراچی کے عوام کو مثبت تفریح فراہم کی جا سکے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات