۷وطن عزیز کی حفاظت کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران رحیم یارخان کے ایک اورسپوت نے جان کانذرانہ پیش کیا

i‘ تدفین آج فوجی اعزات کے ساتھ آبائی علاقہ میں ہوگی

اتوار 29 جون 2025 20:20

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)وطن عزیز کی حفاظت کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران رحیم یارخان کے ایک اورسپوت نے جان کانذرانہ پیش کیا‘ تدفین آج فوجی اعزات کے ساتھ آبائی علاقہ میں ہوگی‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز شمالی وزیرستان میں فتنة الہندوستان سے مقابلے کے دوران رحیم یارخان کے نواحی علاقہ احمدپورلمہ کاسپوت را? عامر دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں شدیدزخمی ہوگیاتھا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں رحیم یارخان کایہ سپوت را?عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگیا‘شہیدہونے والے بہادرسپوت را?عامرکاجسدخاکی آج تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل کیاجائے گا جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :