ٓحیدرآباد،خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز اپنے پرائیویٹ گارڈز سمیت گرفتار

اتوار 29 جون 2025 20:45

yحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز اپنے پرائیویٹ گارڈز سمیت گرفتار، ایس ایچ او انسپکٹر نیاز احمد پنہور کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2/6 چوک لطیف آباد نمبر 6 کے قریب سے 2 مختلف گاڑیوں میں سوار ملزم دانش اقبال ولد صغیر احمد شیخ کو اپنے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا تھا، ملزم کے پرائیویٹ گارڈز کی شناخت قادر مری ولد حاجی بہرام خان، اصغر علی ولد خان محمد ملاح، سجاد علی ولد امیر علی، اللہ داد ولد نہال مری اور قربان علی ولد تاج محمد مگسی کے ناموں سے ہوئی دوران تلاشی Hilux Revo بغیر نمبر پلیٹ انجن نمبر 1KDU977251 چیچس نمبر KUN126R094430 اور Mitsubishi منی پجیرو سے حساس اداروں کے ID کارڈز و دیگر دستاویزات، اصل و نقل شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، کوئٹہ گیریسن کا انٹری کارڈ، RANGE ROVER کا اصل رجسٹریشن کارڈ، HILUX REVO کا نقل رجسٹریشن کارڈ، کیش رقم 13 لاکھ 34 ہزار روپے، 2 لاکھ 57 ہزار کے جعلی نوٹ، 2 عدد جعلی نمبر پلیٹس، 4 عدد UNM سیکیورٹی سروس کے اسلحہ اتھارٹی لیٹر، 3 عدد Iphone موبائل، 1 عدد ڈبہ پیک Iphone 16 Pro, مختلف بینکس کے چیکس برآمد ہوئیگرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد کلاشنکوف نما رائفل، 1 عدد 12 بور ریپیٹر، 1 عدد MP-5 رائفل برآمد ہوئیتفصیلات کے مطابق پولیس کو شکایات موصول ہوئی کہ ایک جعلساز خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے معصوم شہریوں سے بھاری رقم کے عوض سرکاری نوکریوں/ و دیگر مقاصد کا جھانسہ دلاکر لوٹتا ہے گرفتار ملزم اس سے قبل سال 2021 میں تھانہ کینٹ سے اسی نوعیت کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے ، بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔