کے الیکٹرک کا واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کے بریک ڈائون کا سلسلہ جاری

کے الیکٹرک کے تسلسل سے جاری بریک ڈانز نے واٹر کارپوریشن کی تنصیبات کو شدید متاثر کردیا، پانی کی فراہمی میں بدترین خلل

اتوار 29 جون 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کے بریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی سخت متاثر ہو رہی ہے ترجمان نے بتایا کہ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کے 24 گھنٹے بعد ایک بار پھر بریک ڈان ہوا جس کے باعث ملیر کینٹ کوکراپار اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے دوسری جانب نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاس پر بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم دیگر اہم تنصیبات اب بھی متاثر ہیں ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 26 جون کی رات 10 بجے بجلی کا بریک ڈان ہوا تھا جسے 70 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال درست نہیں کیا جا سکا ترجمان نے بتایا کہ کے تھری پمپ ہاس کے دو اہم پمپس بجلی نہ ہونے کے باعث مکمل طور پر بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ناظم آباد نیو کراچی لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے متعدد علاقوں کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے گزشتہ 70 گھنٹوں کے دوران شہر کو 240 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں واٹر کارپوریشن نے کے الیکٹرک حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام تنصیبات پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو مزید پانی کی قلت اور بحران سے بچایا جا سکے۔